>
Fa   |   Ar   |   En
   انسان کو رسم و رواج اور خرافات سے آزادی دینے میں دین کا کردار (آیت اللہ خامنئ کے نظریات کی روشنی میں)  
   
نویسنده صبوحی عزیزه فاطمه
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    انسانی سماج میں طرح طرح کی رسم و رسومات رائج ہوتی ہیں. وہ افکار وہ قوانین یا وہ طریقے جو کچھ لوگوں کے ساتھ رہنے کے سبب خود بہ خود وجود میں آجاتے ہیں. ان میں سے بعض عقلانیت اور فطرت سے سازگار ہوتے ہیں اور بعض جہالت اور اوہام کا نتیجہ!قرآن کریم نے اس زمانے میں رائج بعض خرافی عقیدوں کی طرف اشارہ کیا. حتی ان لوگوں کو جو دین اور معاد کو خرافہ کہتے تھے دندان شکن جواب بھی دیا. اس تحقیق میں خرافات کے معنی اور اسکے اقسام کے ذکر کے ساتھ قرآن کریم کی ان آیات پر نظر ڈالی گئ ہے جو ان خرافات کا ذکر کر رہی ہیں جو زمان نزول قرآن، عرب معاشرے میں رائج تھیں. اسی کے ساتھ آج کے مسلم معاشرے میں موجود خرافات اور رسم و رواج کا ذکر کرنے کے ساتھ ، مقام معظم رہبری کے نظریات بیان ہوۓ جو ہم کو بتاتے ہیں کہ ان رسم و رسومات کو دین اسلام کس نظر سے دیکھتا ہے. آیت اللہ خامنئ کی نظر میں لازم ہے ان رسم و رسومات کو تجزیہ تحلیل کیا جاۓ اور ان کی نوعیت کے حساب سے انکے ساتھ سلوک کیا جاۓ انمیں سے بعض کو حذف ، یعض کو اصلاح و ترمیم اور بعض کو جاری رہنا چاہۓ.
کلیدواژه انسان کو، رسم و رواج، اور خرافات، سے آزادی دینے، میں دین کا کردار
آدرس , iran
پست الکترونیکی z.masoom14@gmail.com
 
     
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved