>
Fa   |   Ar   |   En
   قرآن کی نگاہ سے رہبری کی شرائط اور اسکا امت اسلامی کی بیداری میں کردار کاایک جائزه  
   
نویسنده زیدی فرح ,رضایی اصفهانی محمد علی
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    خداوند عالم نے قرآن کریم میں امت اسلامی میں بیداری ایجاد کرنے نیز اس کی حفاظت اور پائیداری کے لئے کچھ اہم اصول و شرائط ذکر کیئے ہیں.الہٰی نمائندوں میں یہ شرائط پائی جاتی هیں جن کی وجه سے وہ امت اسلامی کو خواب غفلت سے بیدار کرنے نیز ان میں تحولات ایجاد کیئے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرجوبیداری آئی هوئی هے اور اس میں ملت اور ان کے نمائندوں کے کردار پر توجہ کرنے سے امتوں کی بیداری کے لئے ان شرائط کی پہچان اور ان کے استعمال کے صحیح طریقہ سے آشنائی کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ایک ایسا رہبر کہ جس میں بصیرت، استقامت اور صبر و توفیق نہ ہو وہ کبھی بھی اپنے دشمن کا ڈٹ کے مقابلہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی ملت کے اساسوں کی حفاظت کر سکتا ہے۔ نیز ملت کو بھی ان شرائط کا حامل ہونا ضروری ہے کیونکہ ملت میں ان شرائط کا فقدان انہیں اپنے ہدف تک پہنچنے نہیں دے گا۔ ملتوں کی تقدیر رقم کرنے میں نمائندے اور رہبر ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی کامیابی اور ناکامی خود رہبر پر، اس کی روحی شرائط اور فیصلوں پر منحصر ہے۔ نیز اسلامی اقدار اور متکبرانہ افکار کی مخالفت کی بنا پر نیامشرق وسطی(middle east) کا قیام باعث بنا کہ قرآن کی نظر سے رہبری کی ضرورت اور اس کے شرائط و کردار کو زیاده موضوع بحث قرار دیا جائے۔نیز جب علاقائی تبدیلیوں پر توجہ دی جائے تو یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ استکباریت کی شکست اور جبهہ مقاومت کی کامیابی نزدیک ہے۔کلیدی الفاظ: شرائط، رہبری(نمائندہ)، کردار، اسلامی بیداری ، امت، تحولات۔
کلیدواژه شرائط، رہبری(نمائندہ)، کردار، اسلامی بیداری، امت، تحولات۔
آدرس , iran, , iran
پست الکترونیکی bashovi786@yahoo.com
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved