>
Fa   |   Ar   |   En
   معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں استاد یعقوب بشوی کا سماجی ارتقاءکےنظریےکاتجزیاتی مطالعه  
   
نویسنده عباس مقدر ,باقری بیدی هندی ناصر ,علی زیدی سیدبهادر
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    معاشرتی تبدیلی کے بارے میں انسانی علوم اور عمرانیات کے ماہرین اور دانشورو ں کی طرف سے متعدد نظریات بیان ہوئے ہیں کہ جو علوم کی پیدائش اور پھیلاو بالخصوص سماجیات کی نشر و اشاعت میں بہت بڑے کردار کے حامل ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس بارے میں بہت سارے ایسے مسائل که جن کے بارے میں تحقیق نہیں ہوئی فراواں ہیں ایسا لگتا ہے کہ ان سب نظریات کا نقطہ اشتراک ایک مشخص اور منسجم نظام کا پیش نہ کرنا ہے اس طرف سے ان نظریات کے نقائص میں سے سب سے زیاده محسوس هو نے والا نقص اور کمی داخلی هم آهنگی کا نه هونا، ابہام گوئی اور بعض نظریات کا آپس میں متضاد اور متقابل هونا ہے۔ ڈارون نے حیاتیاتی ارتقاءکے بارے میں بحث کی ہے یا نظریے دیا ہے لیکن اس سے پہلے ماہرین علم جیسے اسپنر، کانت، مودگان نے بھی معاشرتی تبدیلی کے موضوع میں اجتماعی تکامل کے نظریے کے بارے میں بحث کی ہے جو لوگ اجتماعی تکامل کے نظریے کی طرف داری کرتےہیں ان میں سے بعض نے حیاتیاتی ارتقاءاور اجتماعی ارتقاء میں ملاوٹ کی ہے .استاد محترم حجه الاسلام ڈاکٹرمحمدیعقوب بشوی نےمعاشرتی تبدیلی کےحوالےسےایک جدیدنظریه پیش کیاهےاور وه نظریه معاشرتی تبدیلی اور سماجیات میں اجتماعی تکامل کانظریه هےجو صالح رهبری یا غیر صالح رهبری کےگردگھومتاهے قرآن کریم کو ئی زیست شناسی یا حیاتیاتی کتاب نہیں ہے بلکہ انسان کی ہدایت کی کتاب ہے۔ لیکن اس مسئلے کے بارے میں خاموش نہیں ہے بلکہ معاشرتی زندگی میں ہر دونوع تکامل و ارتقاء ،حیاتیاتی ارتقاء اور اجتماعی ارتقاءپر توجہ دیتا ہے۔ حیاتیاتی ارتقاء میں انسان براه راست عمل دخل نہیں رکھتا لیکن اجتماعی ارتقاء میں انسان کے ارادے اور انتخاب کے بغیر تبدیلی اور تغیر ممکن نہیں ہے یعنی تبدیلی وجود میں نہیں آسکتی قرآن کریم عمرانیات کے ماہرین کے بر خلاف معاشرتی تبدیلی کے بارے میں ایک قیمتی اور اهم رویه رکھتا ہے اور اسی وجہ سے عمرانیات کے بہت سارے ایسے سوالوں کے جواب دیتا ہے که جن کا جواب ان کے پاس موجود نہیں تھا اس وجہ سے کہ قرآن کریم ہست ہا یعنی «جو موجود ہے »کے علاوہ بایدهایعنی «کیا ہونا چاہیے» کے بارے میں گفتگو کرتا ہے۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ کے بجائے چیستی یعنی کیا ہے اس سے بڑھ کر چرا یی یعنی کیوں کیسے ہے ان کی اجتماعی زندگی کو نظر میں رکھتا ہے قرآن کریم کی آیات میں دقت اور غور و فکر سے تدریجی طور پر اجتماعی تکامل کا برتر نظریہ انسان کی آزمائش اور امتحان کے راستے سے حاصل ہوتا ہے.اس تحقیق کا اصل مقصد اور هدف معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں قرآن کریم کی فکری بلندی اور هدایتی پهلو کو بیان کرنا ہے اس مقالے کو متون اور اسناد کے مطالعے،مضمون و مفھوم کی تحلیل کیساتھ کیفی روش سے انجام دیا گیا ہے
کلیدواژه قرآن، سماجی ارتقاء، برتر نظریہ، معاشرتی مثبت اور منفی تبدیلیاں،امتحان، صالح رهبری، فاسد رهبری
آدرس , iran, , iran, , iran
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved