>
Fa   |   Ar   |   En
   حضرت علی علیہ السّلام کی تفسیری خدمات  
   
نویسنده بتول تهمینہ ,زاهد عبدالرووف
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    حضرت علی علیہ السّلام کا تفسیر قرآن مجید سے تعلق فہم سے کسی بھی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ کتب تفاسیر میں حضرت علی علیہ السّلام سے مروی روایات بکثرت موجود ہیں جس سے حضرت علی علیہ السّلام کی تفسیری خدمات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔ قرآن مجید سے خصوصی لگاو اور تفسیری ذوق کی وجہ ہی تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں کوفے کا قاضی مقرر فرمایا۔حضرت علی علیہ السّلام سے منقول بہت سی تفسیری روایات کتب احادیث اور کتب تفسیر میں موجود ہیں۔ جبکہ نہج البلاغہ میں بھی حضرت علی علیہ السّلام کے خطبات کا ذکر ملتا ہے۔جن میں تفسیر مشکلات اور قرآن مجید سے متعلقہ علوم و فنون کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔قرآن مجید کی تفسیر میں احادیث نبویہ کے بعد مستند ترین ماخذ اقوال صحابی ہے۔چنانچہ حضرت علی علیہ السّلام کے تفسیر اقوال تفسیر قرآن میں بیش بہا قیمتی اضافہ ہیں جس کی ہر کام کرنے میں ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ مجاہد ؒ، عکرمہ اور موسیٰ ابن عباس ؒ نے اس طرز کی روایات کو نقل کرتے ہوئےحضرت علی علیہ السّلام کی تفسیر خدمات کو کتب تفسیر میں ذکر کیا ہے ۔ حضرت علی علیہ السّلام سے متعلق تفسیری روایات کی نسبت اور منسوب روایات کی تحقیق و تخریج از حد ضروری ہے تاکہ تفسیر قرآن میں ایسی روایات میسر آئیں جو محض صحیح ، مستند اور معتبرذرائع سے ثابت ہوںتاکہ عصری مسائل کے حل میں حضرت علی علیہ السّلام کی تفسیر خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ کلیدی الفاظ :
کلیدواژه نہج البلاغہ، معتبر، مستند، تحقیق و تخریج، منسوب
آدرس , iran, , iran
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved