>
Fa   |   Ar   |   En
   دور حاضر میں رزق حلال کے راستے میں حائل رکاوٹیں اور انکا حل  
   
نویسنده ملانو عاصمه
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    ہم سب کا اس بات پر یقین ہے قرآن وہ مقدس اور قیمتی کتاب ہے کہ جس نے انسانی فطرت میں پوشیدہ حقائق کو بیدار کیا ہے۔ اور جس کی خیر و برکت مسلسل تمام زمانوں میں جاری و ساری ہے۔ جو شخص بھی اپنی زندگی کو قرآّنی تعلیمات پر استوار کرے تو قرآنی تعلیمات کی کی عنایت سے اسکی دنیاوی زندگی ہر بدی سے پاک اور شرافت مندانہ ہوگی اور اخروی زندگی بھی خشھوار ہوگی۔ کیونکہ قرآان فقط راہ حق کی رہنمائی نہیں کرتا بلکہ منزل مقصود پر پھنچنے تک انسان کے ہمراہ بھی رہتا ہے۔لیکن وہ افرد ہی قرآن کی ہدایتوں سے بہرہ مند ہوسکتے ہیں جو خدا کی پرواہ کریں اور جنکی روح نصیحت قبول کرے اور وہ تعلیمات قرآن پر عمل کرے قرآن خد فرماتا ہے کہ : کلُّ نفسٍ بما کَسبَت رَھِینۃ [المدثر 38 ] ہر شخص اپنے عمل کا گروی ہے یعنی ہر شخص اپنے کردار کی قید میں بند ہے۔ انسان کا وہی وزن ہوگا جو اسکے عمل کا ہوگا کیونکہ اس دنیا میں جو کچھ موجود ہے عمل اور رد عمل کا نتیجہ ہے۔ اسلام نے عمل یعنی ( کام) کو عبادت قرار دیا ہے لیکن کام کے ساتھ صالح کی شرط لگا دی ہے عمل صالح عبادت ہے اسی طرح حصول رزق کے لئے کام و کوشش کرنا بھی عبادت ہے لیکن جب جائز طریقے سے رزق حاصل کیا جائے رزق حلال کے لیے کام کرنا ن فقط عبادت ہے بلکہ مسلمانون پر واجب ہے کہ وہ حصول رزق حلال کے لئے کوشش کریں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ موجودہ زمانے میں رزق حلال کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں اگر انسان ان رکاوٹوں سے انسان آشنا ہو جائے تو آسانی سے انکو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ رزق حلال کمانا موجودہ دور میں اس لیے مشکل لگتا ہے کہ یان توانسان ان رکاوٹوں سے آشنا نہیں ہوتا یاں انکا حل ںہیں جانتا۔ یہ مقالہ ہماری چھوٹی سی کوشش ہے کہ ہم رزق حلال کے راستے میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالیں اور انکا حل بھی بیاں کریں یہ مقالہ دو ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں رزق حلال کی اھمیت، اورمفاہیم شناسی یعنی الفاظ کے معانی ذکر کئے گئے ہیں اور دوسرے باب میں رزق حلال کے راستے میں حائل رکاوٹیں اور انکا حل بیان ککا گیا ہے۔
کلیدواژه رزق حلال، حصول، رکاوٹیں، اسلام، قرآن
آدرس , iran
پست الکترونیکی askarishigri@gmail.com
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved