>
Fa   |   Ar   |   En
   قرآن کی روشنی میں وحدت کی اہمیت و ضرورت  
   
نویسنده وزیر ثمینہ ,عبدالهی طاهره
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    اتحادہر زمانے میں، بشر کی اجتماعی زندگی کے کلیدی اور بنیادی عناصر میں سے ایک عنصر رہا ہے اور طبیعت و جہانِ آفرینش کے اصولوں میں سے ایک اصل ہے اور انسانی معاشروں کی اہم ترین آرزووں اور آرمانوں کے زُمرے میں آتی ہے۔ اسی وجہ سے گوہرِ وحدت ہمیشہ، معاشرے کی تمام اکائیوں، گروہوں، ملتوں، اُمّتوں اور ہر نوعِ بشر کی آرزو رہی ہے اور ایک تھیوری و نظریے کے عنوان سے ناقابلِ انکار بیان کی گئی ہے۔قرآنِ کریم وحدت کے موضوع کو جو کہ ایک اساسی موضوع ہے، دو طرح سے دیکھتا ہے۔ قرآنِ کریم توحیدی معاشرے میں وحدت کی تعریف و ستائش بھی کرتا ہے اور اس کے استحکام کے لیے کارآمد طریقے اور مفید دستور العمل بیان کرتا ہے اور نیز افتراق و انتشار کی مذمت بھی کرتا ہے اور تفرقے و انتشار سے بچنے کے لیے واضح و روشن راستے دکھاتا ہے۔ ۔ اتحاد امت ، شرعی اور سماجی اہمیت و ضرورت ہے جب کہ اختلاف رائے کا وجود فطری ہے، اس لیے ہم شرعی ضرورت کے پیش نظر اتحاد امت کے پابند ہیں اور فکر ونظر کے اختلاف کے باوجود اتحاد امت اور وحدت امت کو اپنی ایمانی اور اسلامی زندگی کا نصب العین سمجھتے ہیں اسی بات کے پیش نظر وحدت کی اہمیت و ضرورت بیان کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں الہٰی ادیان کے ماننے والوں کے درمیان وحدت کے بارے میں قرآنِ کریم کی نظر سے آگاہی و آشنائی کے لیے قرآن کی چند آیات پیش کرتے ہیں۔اور چند نکات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس کی بنا پر ایک معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔کلیدی کلمات :
کلیدواژه قرآن، وحدت ا سلام، اہمیت و ضرورت
آدرس , iran, , iran
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved