>
Fa   |   Ar   |   En
   انقلاب اسلامی ایران اور نظریہ انکارختم نبوت، ایک تجزیاتی مطالعہ  
   
نویسنده عباس کاظمی سید نسیم
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    :ختم نبوت کا مسئلہ ، قرآن و سنت کے مسلمات میں سے ہے۔ رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم)نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں امت کو امامت جیسا نظام دیا اور اہل بیت(علیہم السلام) نے غیبت کے زمانے کے لئے ولایت فقیہ کے نظام کو متعارف کروایا ، جو امام خمینی کی محنتوں سے انقلاب اسلامی ایران کی صورت میں تحقق پذیر ہوا اور جس نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی لیکن قادیانیوں نے اس عقیدے کی آڑ میں نیا نظام نبوت اور خلافت متعارف کروا کر ہمیشہ امت مسلمہ اور انقلاب اسلامی کی راہ میں مشکلات کھڑی کی ہیں اور یہ لوگ امت مسلمہ کو توڑنے کے ساتھ ساتھ ، جوان نسل کو گمراہ کرنے اور قرآن و اہل بیت کے دئیے ہوئے نظام کے مقابلہ میں اپنا الگ نظام قائم کرنے کی بھی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں حالانکہ سورہ احزاب کی آیت نمبر 40 اورسورہ بقرہ کی آیت نمبر 4 کی طرح وہ آیات جن میں یُوْمِنُونَ بِما اُنْزِلَ اِلَیْک وَ ما اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ‏ کے الفاظ موجود ہیں، یہ آیات ختم نبوت کا تصور پیش کرتی ہیں ۔قرآن کا شریعت اسلام کے لئے بنیادی منبع ہونے کے ساتھ ساتھ ،قیامت تک تحریف سے محفوظ رہنا ،بھی ختم نبوت کے بہترین دلائل میں سے ہے۔ختم نبوت کا انکار کرنے والے بعض لوگ، آیات کی غلط توجیہ اورتاویل کے ذریعے، قرآن سے اس مسئلے کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن تحلیلی اور کلامی روش کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے کہ ان کے دلائل ناکافی اور ان کی تفسیر ،تفسیربالرای ہے اور علمی دلائل سےعاری اور من پسند تفسیریں ہیں۔ اس مقالہ کا بنیادی سوال«انقلاب اسلامی ایران اور نظریہ انکارختم نبوت ایک تجزیاتی مطالعہ»ہے۔بنیادی الفاظ: ختم نبوت،انقلاب اسلامی ایران،قادیانی،آیات و روایات، تاویلات
کلیدواژه ختم نبوت، انقلاب اسلامی ایران، قادیانی، آیات و روایات، تاویلات
آدرس , iran
پست الکترونیکی nasimkazmi1214@gmail.com
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved