|
|
قرآن سے انس کے ذریعہ نفسیاتی دباو سے مقابلے کی راہیں
|
|
|
|
|
نویسنده
|
محمدی غلام جابر
|
منبع
|
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
|
چکیده
|
اس حقیقت میں کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ قرآن کریم وہ آسمانی کتاب ہے جس میں انسان کی ہدایت کے راہنما اصول بیان کیے گئے ہیں اور اس سے تمسک کر کے انسان کمال مطلوب تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔ آج کے انسان کی چند اہم مشکلات میں سے ایک اس کا اسڑیس اور تفسیاتی دباو کا شکارہونا ہے ۔ ہم نے اس اہم مشکل سے رہائی پانے کے لیے قرآن و حدیث کی نگاہ سےاس مشکل کے حل کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کی ہےاور قرآنی آیات اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے نورانی کلام میں بیان کی گئی راہوں اور طریقوں کو قارئین کے سامنے لانے کی جدوجہد کی ہے اس مختصر تحقیق میں ان مشکلات سے نمٹنے کے طریقوں کو سب سے پہلے دو بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو معرفتی طریقہ اور عملیاتی طریقہ یا عملی طریقہ سے عبارت ہے ۔ پھر ہر ایک طریقے میں کوشش کی گئی ہے کہ اس طریقہ سے مربوط بنیادی نکات کو قرآن و حدیث کی روشنی اور مفسرین کی آراء کے تحت بیان کیا جائے اس تحقیق میں کئی آیات سے استفادہ کیاگیا لیکن اختصار کے پیش نظر ہر آیت کی تفاسیر کے لحاظ سے تبیین سے دانستہ طور پر چشم پوشی کی گئی کیونکہ اگر ہر آیت کے ذیل میں صرف ایک دو مفسرین کے اقوال بھی ذکر کیے جاتے تو تحقیق کتابی شکل اختیار کرلیتی لہذا ضروری موارد میں معتبر شیعہ تفاسیر کو سامنے رکھتے ہوئے معتبر احادیث کے ذریعہ مطلب کی وضاحت کی گئی ہے ۔ اس تحقیق میں ہم نے ثابت کیا ہے کہ قرآن و حدیث میں نفسیاتی مشکلات کے حل کی متعدد راہیں اور طریقے موجود ہیں جن سے انسان تمسک کر کے ان مشکلات یا بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے اگرچہ یہ طریقے کبھی انسان کی فکری عمارت سے وابستہ ہوتے ہیں تو کبھی ان کا تعلق عملی زندگی سے ہوتا ہے ۔
|
کلیدواژه
|
نفسیاتی مشکلات، قرآن، حدیث، فطرت، عمل، راہ حل
|
آدرس
|
, iran
|
پست الکترونیکی
|
muhammadi2006@gmail.com
|
|
|
|
|
|
|
|
|
basic words psychological problems, qur'an, hadith, nature, action, solution
|
|
|
Authors
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|