>
Fa
  |  
Ar
  |  
En
معاشرتی اصلاح کے لیے امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت
نویسنده
مقدسی شیرمحمد
منبع
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده
رہبران الہی کی صفات وذمہ داریوں میں سے ایک معاشرتی اصلاح ہےجس کے ذریعے وہ معاشرہ کی تعمیر وترقی کیلئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔معاشرے میں بسنے والے افراد کی ان اہداف سے ناآشنائی اور بعض لوگوں کی خود غرضی کی وجہ سے ہمیشہ رہبران حق کو اصلاحی راہ میں مشکلات درپیش رہی ہیں۔اسلام کے حقیقی پیشوا اور پیمبر ختمی مرتبت کے وارثین برحق ہونے کے لحاظ سے ائمة معصومین نےقرآن و سنت کے جامع نظام کی روشنی میں معاشرتی اصلاح کا ایک مکمل سسٹم پیش کیا۔جس میں دین،سیاست سے جدا نہیں۔بلکی سیاست معاشرہ کی اصلاح کا سب اہم ذریعہ ہے۔لیکن مخالفین اسلام نے ہمیشہ سے سیاست کو دین سے الگ رکھنے کی کوشش کی۔یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہےکہ اسلامی قوانین سیاسی پہلو کے بغیر معاشرے میں قابل نفاذ نہیں ہے۔اسلام کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ روئے زمین پر خدا کی حکومت قائم ہو۔اسی لیےایک لاکھ 24 ھزار انبیاء مبعوث ہوئے ۔ ان سب کا ہدف زمین پر الہی قوانین کا اجرا ونفاذ تھا۔جیسا کہ یہ بات روشن ہے جب رسول خدا صلی الله علیه وآله وسلم بعثت سے پہلے لوگوں کے درمیان صادق و امین سے معروف تھے جوں ہی رسالت کااعلان ہوا۔ساحر اور کاذب کہ کر مخالفت شروع وئی۔کیونکہ لوگ جانتے تھے یہ صرف تبلیغ دین کے لیے نہیں بلکہ زمین پر ایک الہی حکومت کاقیام آپ کامقصد ہے۔ اس صورت میں بعض لوگوں کی مفادات خطرے میں پڑ جاتے تھے۔انبیاء کا کام صرف ان کے عقائد درست کرنا نہیں بلکہ انسان کی طرز زندگی کو تبدیل کرنا تھا اسلئے انھوں نے عقیدے کے ساتھ سیاسی اصلاح اور حکومت اسلامی کے قیام کی کوشش کی۔ائمہ طاہرین نے وارث پیغمبر ہونے کے ناطےآپ کے انہی اہداف کو آگے بڑھائے مگر ہر ہر امام کی روش اور طریقہ ایک دوسرے سے مختلف تھا۔ہر ایک نے اپنے ادوار کے تقاضوں کے مطابق مبارزے کی روش اپنائی۔جیسا کہ امام علی علیه السلام نے اپنے دور کے مطابق ایک روش اپنائی۔ دوسرے اماموں نے اپنے دور کے مطابق ۔امام رضا ع کی جب نوبت آئی تو اس وقت بنو عباس کی حکومت عروج پر تھی اور شیعوں پر ظلم ستم کی پہاڑ گرا رہے تھے امام علیه السلام نے بصیرت کے ساتھ کا مقابلہ کیا۔ زیر نظر مقالہ میں ّامام رضا علیہ السلام کے معاشرتی اصلاح کے سیاسی طریقہ کار کو بیان کرنا مقصود ہے۔جو آپ نے اس پر آشوپ دورمیں اسلام کی بقا و اشاعت کے لیے اپنایا۔
کلیدواژه
امام رضا ، سیاست، تدبیر، امامت ولایت، معاشرہ
آدرس
, iran
پست الکترونیکی
bashovi786@yahoo.com
a
Authors
Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved