>
Fa   |   Ar   |   En
   شرعی حجاب کی حدود اور فوائد  
   
نویسنده ملانو عاصمه ,موسوی تسنیم زهرا
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    بشریت کے اس کاروان کو منزل مقصود و کمال حقیقی تک پہچانے کے لئے جو قانون اور آئین خدا کا پسندیدہ قانون ٹہرا وہ آئین دین حق یعنی ’’دین اسلام ‘‘ ہے۔ یہاں ایک سوال کرنا بےجا نہ ہوگاکہ آخر تمام ادیان میں سے اسلام ہی کیوں پسندیدہ دین قرار پایا ؟ چونکہ اسلام دین فطرت ہے اس کے سبھی احکام فطرت انسان کے مطابق ہیں اور انسان کو دنیاوی اور اخروی کمال سے ہمکنار کرتے ہیں۔کیونکہ اسلام نہ تو یہودیت کی طرح ترک دنیا کو صحیح سمجھتا ہے اور نا ہی مسیحیت کی طرح دنیا کا ہو جانے کی اجازت دیتا ہے بلکہاسلام آخری کامل دین جسکے ساتھ دی گئی کتاب میں تمام قوانین ، اخلاق اور ہر انسانی ضرورت سے متعلق قواعد موجود ہیں اور تحریف سے محفوظ جبکہ یہودیت اور عیسایت میں تحریف ہوچکی ہے جملہ درست کریں اسلام میں دنیا کو آخرت کی کھیتی قرار دیا گیا ہے اور یہ تاکید کی گئی ہے کہ دنیا میں اس قدر داخل نہ ہو جاو کہ آخرت کو فراموش کر بیٹھو اور دنیا بلکل ترک کر کے لوگوں پر بوجھ بھی نہ بن جاو بلکہ مومن اسی کو قرار دیا گیا ہے جو دنیاوی و اخروی امور کا اہتمام کرے ،یہی کمال بشریت ہے ۔ اس لئے دین اسلام کے تمام احکام ،عبادی پہلو کے ساتھ ساتھ دنیاوی فوائد بھی رکھتے ہیں۔ حج ایک عبادت ہے لیکن اسے ایک سیاسی عبادت کہا گیا ہے۔ زکات مال کی پاکیزگی کے لئے واجب ہے ۔لیکن اس سے معاشرے کی اقتصادی حالت بہتر ہوتی ہے۔ روزہ قرب خدا کا ذریعہ ہونے کہ ساتھ ساتھ فقراء اور غربا ءکے لئے احساس پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہے ۔ اسی طرح حجاب اسلامی میں جو ظاہراً تو فقط ایک دینوی فریضہ لگتا ہے لیکن اس کے اندر اسلامی معاشرے کی سلامتی کا رازمضمر ہے ۔کیونکہ یہ حجاب فقط چادر نہیں بلکہ وہ علم ہے جو اسلام کی معاشرتی زندگی کی علامت ہے اور اس پرچم کے انعقاد کی ذمہ داری مسلمان عورتوں کے پاس ہے ۔ حجاب اسلامی معاشرے کی سلامتی کی علامت ہے چونکہ جس معاشرے میں با حجاب عورتیں ہو وہ معاشرہ اسلامی اقداروں پر قائم ہوتا ہے اور ایسے معاشرے میں عفت و پاکیزگی مرد و عورت کا شیوہ ہوتی ہے ایسا معاشرے میں خاندانی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ معاشرہ اخلاقی برائیوں سے پاک ہوتا ہے ۔ آج اسلام دشمن لوگ اسلامی معاشرے کے امن و سکون کو ختم کرنے کے لئے حجاب کے در پے ہو گئے ہیں کیونکہ حجاب کے مضبوط بند نے ،ان کے سارے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ لہذا حجاب کو ختم کرنے کے لئے نئی نسلوں کے ذہن میں یہ بات ڈالی جا رہی ہے کہ حجاب عورت کے لئے قید ہے اسکی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حجاب عورت کی صلاحیتوں کو محدود کر دیتا ہے ۔ اور اس کی وجہ سے عورت معاشرتی،اجتماعی، ثقاتفی ، علمی اور فنی میدان میں پیچھے رہ جاتی ہے۔ یہ سب پروپیگنڈا اس لئے ہےکہ مسلمان عورت سے اس کا تمغہ امتیاز چھین کر اسی عریانی اور فحاشی کی پستی میں دہکیل دیا جائے ۔لہذا ضروری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کے لئے اس بات کو واضح کیا جائے کہ حجاب ترقی کی راہ کی رکاوٹ نہیں ہے، بلکہ ترقی کے لئے زینہ ہے ۔حجاب قید نہیں ،بلکہ آلودہ نظروں سے آزادی کا نام ہے حجاب ایک قلعہ ہے جس کے اندر رہ کر عورت اپنے تمام امور آسانی سے انجام دے سکتی ہے اور عروج اور کمال کی راہیں طے کر سکتی ہے ۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مقالہ لکھنے کا قصد کیا گیا ہے اور اس مقالے میں حدود حجاب کو بیان کیا گیا ہے تاکہ مسلمان عورت کے لئے حجاب اسلامی شرعی کی حدود واضح ہو جائیں اور وہ افراط و تفریط سے کنارہ کریں اسکے ساتھ فواعد حجاب بھی بیان کئے گئے ہیں تاکہ مغرب کے بے بنیاد دعووں کو غلط ثابت کیا جائے کہ حجاب عورت اور معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔
کلیدواژه حجاب، قرآن، اسلامی، شرعی، فوائد
آدرس , iran, , iran
 
   a  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved