|
|
امام زمانہؑ قائد انقلاب کی نظر میں
|
|
|
|
|
نویسنده
|
قمی صادق رضا ,قمی جلالپوری حسن رضا
|
منبع
|
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
|
چکیده
|
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای مد ظلہ العالی کے فکری منظومہ میں انتظار ایک عملی طرز حیات ہے جس کے سایہ میں انسان اپنی زندگی گزارنے کا انوکھا سلیقہ سیکھتا ہے اورا س کی زندگی کی سب سے اہم ذمہ داری ظلم سے دشمنی اور ظالم کو عادل بنانے کی کوشش ہوتی ہے ۔ہم اس طرز حیات کی روشنی میں دیکھتے ہیں کہ رہبر انقلاب کے یہاں امام زمانہؑ کا وجود ایک ملموس اور محسوس ،حی و حاضر ذات کے عنوان سے ایک نور پر فروغ کی حیثیت سے ہمیشہ سامنے دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے امید کی جوت ہمیشہ ضوفشاں رہتی ہے جس کے نتیجہ میں آنے والی تمام مشکلات آسان ہوجاتی ہیں اور کسی بھی بلا و مصیبت کے سامنے انسان کا گھٹنے ٹیکنا تو در کنار اس کے چہرے پر شکن اور تھکن کے آثار بھی نمایاں نہیں ہوتے بلکہ وہ دوسروں کے جوش و خروش کی بنیادوں کو بھی محفوظ رکھتا ہے ۔سامنے کی مثال جنرل قاسم سلیمانی کی کربناک اور ہوش ربا شہادت ہے جس میں رہبر انقلاب اندر سے ٹوٹ گئے لیکن امید کی جو شمع ان کے اندر انتظار کی صورت میں ضوفشاں تھی اور وہ اپنے امام کو حاضر و ناظر دیکھ رہے تھے اس نے شہادت کو ان کی قوت میں اضافہ کا سبب قرار دیا ۔ذیل میں رہبر انقلاب کے فرمودات کو مختلف مقامات سے اکٹھا کرکے ان کے منظومہ فکری کو سمجھ کر اس مقالہ کو اس نیت سے تنظیم اورترتیب و تبویب کیا گیا ہے کہ ایک طرف غیبت کے زمانے میں مہدوی انتظار کی طرز پر متحرک زندگی گزار نے کی تمنا رکھنے والوں کے لئے یہ تحریر مشعل راہ قرار پائے تو دوسری طرف انتظار کا مفہوم بگاڑ کر جوانوں کی فکروں کو مخدوش کرکے ان کو انحراف اور گناہ کی ڈگر پر لگانے والے نام نہادمہدویت کے علمبردار عقل کے ناخن لے کر اپنی عاقبت کو سواریں تا کہ امام زمانہؑ کے ظہور کے وقت ان کو ذلت و رسوائی اورشرمندگی کا سامنا نہ ہو ۔یہ مقالہ در حقیقت اس سوال کا جواب دینے کی جستجو میں ہے کہ غیبت کے زمانے میں کس طرز زندگی پر ظہور کا وقت قریب سے قریب ترہوسکتا ہے؟مقالۂ حاضر تحلیلی اور توصیفی انداز کے ساتھ اور لائبریری کے طریقہ کار سے، قلم بند کیا گیا ہے ۔
|
کلیدواژه
|
مہدویت، انتظار، خامنہ ای، انقلاب اسلامی، انقلاب کے دوسرے مرحلے کا بیان، شیعہ، امید، محبت، طرز زندگی
|
آدرس
|
, iran, , iran
|
پست الکترونیکی
|
sr.qomi110@gmail.com
|
|
|
|
|
|
|
|
|
in the eyes of imam zamana, the leader of the revolution
|
|
|
Authors
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|