>
Fa
  |  
Ar
  |  
En
اجتماعی عدالت قرآن اور حدیث کی روشنی میں
نویسنده
فاطمه کنیز
منبع
گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده
اجتماعی عدالت قرآن اور حدیث کی روشنی میںکنیز فاطمه (ایم فل تفسیر و علوم القرآن)مخلص:معاشرہ انسانوں سے تشکیل پانے والے ایسے مجموعہ کو کہتے ہیں جو باہمی طور پر یکساں زندگی بسر کرتے ہیں اور اپنی ضرورتِ زندگی کو پورا کرنے میں اور زندگی کے مختلف امور کی انجام دہی میں ایک دوسرے کے محتاج ہوتے ہیں ۔ جن میں سے ایک عدالت کو قیام کرنا ہے۔ عدالت، منجملہ اہم بحثوں میں سے ہے جو تمام خدائی ادیان، حکماء اور سیاسی و سماجی علوم کے ماہرین میں مشترک ہے نیز جو ہمیشہ انسانی علوم و معارف کے مختلف میدانوں میں مورد توجہ رہی ہے۔ اسلام میں عدل و انصاف پر بہت زور دیا گیا ہے چوں کہ یہ وہ وصف ہے جسے اپنانے والی اقوام سربلندی و سرفرازی سے ہم کنار ہوتی ہیں اور جن معاشروں میں اس گوہر گراں مایہ سے محرومی پائی جاتی ہے وہ رُو بہ زوال ہو کر تباہی و بربادی سے دوچار ہوجاتی ہیں۔ اسلامی نظام میں عدالت اور بالخصوص اس کا نفاذ اسلامی حکومت کے اہم مقاصد میں سے شمار ہوتا ہے جیساکہ قرآن مجید میں انبیاء الہی کی بعثت کا مقصد،معاشرہ میں عدل و انصاف کے سایہ میں انسانوں کی اجتماعی و انفرادی سعادت کا حصول قراردیا گیا ہے۔ بنیادی الفاظ: معاشره، عدالت، قرآن،اجتماعی عدالت،علوم ومعارف۔
کلیدواژه
معاشره، عدالت، قرآن، اجتماعی عدالت، علوم ومعارف
آدرس
, iran
پست الکترونیکی
askarishigri@gmail.com
a
Authors
Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved