>
Fa   |   Ar   |   En
   بصیرت، آیات و روایات کی روشنی میں  
   
نویسنده قمی صادق رضا ,قمی جلالپوری حسن رضا
منبع گام دوم انقلاب اسلامي از منظر قرآن و حديث - 1399 - دوره : 1 - گام دوم انقلاب اسلامی از منظر قرآن و حدیث - کد همایش: 99200-59338 - صفحه:0 -0
چکیده    اس مقالہ میں بصیرت سے متعلق چند عناوین پیش کئے گئے ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے:1) سب سے پہلے بصیرت کا مفہوم اور اس کی تعریف بیان کی گئی ہے ۔بصیرت کے مفہوم کو متعارف کرانے کے لئے متضاد الفاظ کے ذریعہ قرآن مجید کا طرز قیاس بیان کیا گیا ہے جیسے عالم و جاہل، بینا و نابینا افراد،نور و تاریکی اور سایہ و دھوپ وغیرہ۔ اور لفظ بصیرت کے مترادف ومعادل مفاہیم جیسے یقظہ(بیداری)، نور اور فرقان کوبھی وضاحت کردی گئی ہے۔2) مفہوم بصیرت کو پہچنوانے کے لئے قرآن مجید کا دوسرا طریقہ بصیرت کے عوامل کو بیان کرنا ہے اور وہ یہ ہیں : 1۔زمین و آسمان میں خداوند عالم کی نشانیاں،2۔ آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنا ،3۔خداوند عالم کی امداد،4۔ ایمان، 5۔تقویٰ، 6۔قرآن مجید، 7۔دن و رات کا آنا جانا، 8۔ زمین کا فرش بچھایا جانا، 9۔ معجزہ،10۔ ذکر و یاد خدا.3) بصیرت کا منبع وسرچشمہ:1۔انسانی فطرت و طینت،2۔قرآن مجید،3۔دین اسلام،4۔توفیق الٰہی.4) بصیرت کا فطری ہونا۔5) قرآن مجید میں بصیرت کے آثارو نتائج:1۔ توحید،2۔انذار کی قبولیت،3۔عبرت حاصل کرنا،4۔نفس کی منفعت.6) بصیرت کے موانع:1۔ آخرت کے حقائق کی بنسبت دنیا میں انسان کی غفلت،2۔کفر اختیار کرنا اور گناہ کا مرتکب ہونا،3۔خواہشات پرستی.7) بصیرت کے اوصاف و خصوصیات اور اس کی اہمیت ۔اس مقالہ میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ : بصیرت کی تعریف، اہمیت، آثار اور موانع، ا ٓیات و روایات کی روشنی میں کیا ہے؟مقالۂ حاضر تحلیلی اور توصیفی انداز کے ساتھ اور لائبریری کے طریقہ کار سے، قلم بند کیا گیا ہے ۔
کلیدواژه بصیرت، آیات و روایات، قرآن، آثار، موانع، انقلاب اسلامی، انقلاب کے دوسرے مرحلے کا بیان
آدرس , iran, , iran
پست الکترونیکی sr.qomi110@gmail.com
 
   insight in the light of verses and traditions  
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved