>
Fa   |   Ar   |   En
   جدید اسلامی تمدن کے حصول میں سوشل میڈیا( سائبر اسپیس) کے اثرات اور نتائج۔  
   
نویسنده سراج منظور حسین
منبع دين، دين داري و فضاي مجازي - 1400 - دوره : 23 - دین، دین داری و فضای مجازی - کد همایش: 00210-61460 - صفحه:0 -0
چکیده    جدید اسلامی تمدن کی تخلیق کا مرکزی کردار انسان ہے، اور جو بھی امور تمدن کی ایجادکے لئے انجام پاتے ہیں ان کا ہدف انسان کی ترقی اور اور اس کی نشونما کے لئے میدان فراہم کرنا ہے ۔ آج کے زمانے میں سوشل میڈیا انسانی زندگی کے مختلف شعبوں اور انسانی طرز زندگی میں ایک حقیقت کے طور پر نمایاں ہورہی ہے ۔ تربیتی پہلو اور انسانی پرورش کو مرکزی نقطہ قرار دے کر جدید اسلامی تمدن کو ، انسان سازی ، معاشرہ سازی اور امت سازی کے تین مرحلوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ان تین مراحل میں سوشل میڈیا کے تربیتی اثرات کو مثبت یا منفی پہلو میں بحث کرسکتے ہیں ۔یہ مضمون خالصتا تحقیقی ہے اور معیاری نقط نظر اور تجزیاتی روش اور اسلوب کے ساتھ درجہ ذیل سوالات کے جوابات دینے کے درپے ہے کہ: جدید اسلامی تمدن کے تحقق کے لئے سوشل میڈیا کے اثرات اور نتائج کیا ہیں؟ اور ان کی شناخت کیسے ممکن ہے؟ انہی سوالات کے پیش نظر ابتدا میں جدید اسلامی تمدن کے تحقق میں سوشل میڈیا کے اثرات اور نتائج پر مبنی ایک انفراسٹرکچر ( ڈھانچے)کو پیش کیا گیا ہے اور اسی انفراسٹرکچر (ڈھانچے)کے آئینے میں چند مثبت اثرات اور نتائج، نیز چند منفی اثرات اور نتائج کی نشاندہی کے ساتھ تربیت اور پرورش میں ان کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔
کلیدواژه جدید اسلامی تمدن، سوشل میڈیا، تربیتی نتائج، انسان سازی، معاشرہ سازی، امت سازی، تمدن سازی۔
آدرس , iran
پست الکترونیکی mudafe110@gmail.com
 
     
   
Authors
  
 
 

Copyright 2023
Islamic World Science Citation Center
All Rights Reserved